کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ سیکٹردولت مند بننے کا راز

تحریر: سعد عبداللہ اعوان سرٹیفائیڈ پروفیشنل رئیلٹر۔

کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے بارے میں عام طور پر لوگوں کا خیال یہ ہے کہ اس کا تعلق صرف ان لوگوں سے ہے جو کہ عملی طور پر پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔جس کی وجہ سے عوام الناس رئیل اسٹیٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ضروری نہیں سمجھتے اسکا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جب کبھی وہ پراپرٹی کی لین دین کرتے ہیں یا گھر بناتے ہیں تو انہیں نقصان ہونے کہ امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ چاہے وہ مہنگی زمین یا گھر خریدنے/ بنوانے کی صورت میں ہو یا غیر قانونی زمین یا دھوکہ دہی کی صورت میں، چنانچہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لمحہ بھر میں ضائع کر دیتے ہیں۔

کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ صنعتیں۔

کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ ایک ایسا شعبہ ہے جس کا تعلق دنیا کے ہر شخص کے ساتھ کسی نہ کسی طرح جڑا ہوا ہے چاہے وہ اپنی زمین، گھر، دکان، فلیٹ وغیرہ کی صورت میں ہو یا رینٹ کی صورت میں۔

کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر اپنے ساتھ تقریبا پچاس کے قریب صنعتوں جیسا کہ سیمنٹ، اسٹیل، لوہے، سینٹری، لکڑی، ایلومینیم، گلاس، ٹائل ماربل، پینٹ/ رنگ، کیبل وغیرہ کا بھی پہیہ چلاتا  ہے اور بڑے پیمانے پر روزگار مہیا کرنے کا سبب ہے یہی وجہ ہیکہ کئی ممالک میں اس سیکٹر کو باقاعدہ انڈسٹری (صنعت) کا درجہ حاصل ہے۔

دولت بنانا چاہتے ہیں تو رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ ہو جائیں۔

جس طرح دنیا کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے خصوصا انڈیا، پاکستان, بنگلہ دیش وغیرہ میں اور رہائش کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہے اور ڈیمانڈ سپلائی سے بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈیمانڈ اور سپلائی کا گیپ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے صرف پاکستان میں  ایک اندازے کیمطابق 1 کروڑ گھروں کی قلت سامنا ہے، جس کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور بڑے بڑے سرمایہ کار اور با اثر شخصیات نے اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ہے۔

.

ان حالات میں میں ایک عام آدمی جس کے پاس کوئی خاص قابل ذکر سرمایہ نہ ہو وہ بھی رئیل اسٹیٹ  سے بڑا فائدہ اٹھا سکتا ہے بشرطیکہ وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے آپ کو اس کام کے سمجھنے کے لئے مختص کر دے جس کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں جن میں کچھ عرصہ کسی ماہر کے ساتھ گزار کر باقاعدہ اپنی ریئل اسٹیٹ ایجنسی بنانا یا پارٹ ٹائم کسی رئیل اسٹیٹ ایجنسی میں جا کر بیٹھنا،  کسی مستند ادارے سے رئیل اسٹیٹ کی بنیادی تعلیم لینا یا بطور فری لانسر کے رئیل اسٹیٹ کے کام کو کرنا۔

پراپرٹی کی دنیا۔

پراپرٹی کی دنیا ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو سرٹیفائیڈ اور پروفیشنل رئیلٹرز کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد تعلیم، مستند معلومات اور تازہ ترین خبروں کے ذریعے عوام الناس میں پراپرٹی کی دنیا سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے آئیے اس مقصد میں ہمارا ساتھ دیں ہم آپ کی رائے اور مشوروں کو اہمیت دیتے ہیں اور اسے اپنا بہترین اثاثہ سمجھتے ہیں۔