پراپرٹی کی اقسام اور اس سے وابستہ افراد

تحریر: سعد عبداللہ اعوان سرٹیفائڈ رئیلٹر۔

منقولہ پراپرٹی جیسا کہ پیسہ، شیئرز اور بونڈز وغیرہ ۔

غیر منقولہ پراپرٹی جیسا کہ ریئل اسٹیٹ۔

ہمارا موضوع بھی غیر منقولہ پراپرٹی یعنی کہ رئیل اسٹیٹ ہے ہم آنے والے دنوں میں رئیل اسٹیٹ سے متعلق تفصیلی مضامین اور انتہائی مفید معلومات آپ کی خدمت میں پیش کریں گے جو کہ ہر خاص و عام کے لئے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گی۔

رئیل اسٹیٹ اور اس سے وابستہ افراد

رئیل اسٹیٹ(رئیل پراپرٹی)

وہ زمین جو انسان کی ملکیت ہو اور وہ اس میں عملی طور پر کسی بھی قسم کا ترقیاتی کام کروا سکے اور اسے استعمال کرنے کا اختیار بھی رکھتا ہو۔
کسٹمر
وہ شخص جسے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ ماہرین کی جانب سے خدمات فراہم کی جائیں۔
کلائنٹ
وہ شخص جس کی ریئل اسٹیٹ ایجنٹ نمائندگی کرتا ہے۔
رئیلٹر/ایجنٹ/بروکر
وہ شخص جو کسٹمر, کلائنٹ یا انویسٹر کی مدد کرتا ہے پراپرٹی خریدنے, فروخت کرنے  یا رینٹ کے معاملات میں۔
انویسٹر
وہ شخص جو رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا تجزیہ کر کے دولت بنانے کی غرض سے پراپرٹی خریدتا ہے۔
ڈیلر
وہ شخص جو پراپرٹی خرید کر کسٹمرز کو فروخت کرتا ہے۔
ڈویلپر
کسی بھی پروجیکٹ کی زمین میں ترقیاتی کام کروا کر اسے تعمیرات کے قابل بناتا ہے۔
بلڈر
جو زمین پر تعمیرات کرتا ہے۔